عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،ثانیہ کامران
لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدرسنٹرل پنجاب وومن ونگ ثانیہ کامران نے کہاکہ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کی چابی وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔ معیشت، اسٹاک ایکسچینج میں بہتری اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئی ہے، پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، اداروں کی مضبوطی اوران میں اصلاحات لانا پی ٹی آئی کی حکومت کا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ن کی حکومت پر بے بنیاد الزا م تراشی قابل مذمت ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے تمام فیصلے ملکی مفاد میں کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا فیصلہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے،ماضی کی حکومتوں نے صرف کھوکھلے نعرے لگائے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی۔