متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں
متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) درجنوں فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی معروف امریکی ادکارہ کیلی پریسٹن چھاتی کے سرطان کے باعث دار فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔ 

امریکی و برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیلی پریسٹن کی ہلاکت کی خبر ان کے شوہر جان ٹریوولٹا نے اپنے انسٹا گرام پر دی ہے، انہوں نے کیلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ ان کی پیاری اہلیہ کیلی پریسٹن دو سال تک کینسر سے لڑنے کے بعد اس جنگ میں ہار گئی ہیں اور اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

View this post on Instagram

It is with a very heavy heart that I inform you that my beautiful wife Kelly has lost her two-year battle with breast cancer. She fought a courageous fight with the love and support of so many. My family and I will forever be grateful to her doctors and nurses at MD Anderson Cancer Center, all the medical centers that have helped, as well as her many friends and loved ones who have been by her side. Kelly’s love and life will always be remembered. I will be taking some time to be there for my children who have lost their mother, so forgive me in advance if you don’t hear from us for a while. But please know that I will feel your outpouring of love in the weeks and months ahead as we heal. All my love, JT

A post shared by John Travolta (@johntravolta) on

انہوں نے لکھا کہ کیلی نے بہت سے لوگوں کی محبت اور حوصلے کے ساتھ موذی مرض کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی، ایم ڈی اینڈرسن سنٹر کے تمام ڈاکٹرز اور نرسز کے میں اور میرا خاندان ہمیشہ مشکور رہیں گے جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔

View this post on Instagram

Just hanging on a Saturday afternoon!

A post shared by John Travolta (@johntravolta) on

کیلی  پریسٹن تین اکتوبر 1962کو امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو میں پیدا ہوئی تھیں ۔ انہوں نے 1980سے اب تک درجنوں فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزید :

تفریح -