طیفی اور گوگی بٹ مجھے اور میرے بھائی کو جان سے مارنے کا پلان کررہے ہیں،مقتول امیر بالاج کے بھائی امیر مصعب کا ویڈیو بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقتول امیر بالاج کے بھائی امیر مصعب نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر مصعب کاویڈیو بیان میں کہناتھا کہ سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں،طیفی اور گوگی بٹ مجھے اور میرے بھائی کو جان سے مارنے کا پلان کررہے ہیں،ویڈیو بنانے کا مقصد اپنے اہلخانہ پر ہونے والے ظلم پر بات کرنا ہے،امیر مصعب کا مزید کہناتھا کہ 30سال سے میری فیملی یہ سب کچھ برداشت کررہی ہے،طیفی بٹ نے میرے داداکو اشتہاریوں سے قتل کرایا ، 2010میں والد، 2024میں بھائی کو قتل کیا گیا۔