کام جاری رکھنے کی ہدایت

کام جاری رکھنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اے این این) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے تحریری جواب اور آئی جیز کی تقرری کا 15 سالہ ریکارڈ پیش کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2002 سے 2017 تک 13آئی جی سندھ کو تعینات کیا گیا ۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی کی تقرری کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے،سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی کی تقرری کیلئے تین نام بھیجے جاتے ہیں ۔اگر بھیجے گئے تین ناموں پر اتفاق نہ ہو تو وفاق سے مشاورت ہوتی ہے ۔
اے ڈی خواجہ

مزید :

علاقائی -