72 گھنٹوں میں بجلی 3 بار مہنگی‘ معیشت جام ہونے کا خدشہ 

72 گھنٹوں میں بجلی 3 بار مہنگی‘ معیشت جام ہونے کا خدشہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ)سابق صدر بہاولپور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے 72گھنٹوں میں 3با ربجلی کی قیمتیں بڑھنا تشویشنا ک ہے، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ باعث تشویش ہے،بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے معیشت جمود کا شکار ہو جائے گی۔ بجلی،گیس(بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
 و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتیز شرح سے بڑھنا پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشت کیلئے زہر قاتل ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے گزشتہ روز1روپے 93پیسے بجلی کی قیمت بڑھادی ہے جبکہ مزید دو دن پہلے بالترتیب 83پیسے، ایک روپے 63پیسے بجلی کے ریٹ بڑھائے گئے ہیں جوکہ ساڑھے چار روپے کے قریب تین دن میں مہنگی کردی گئی ہے۔ اپوزیشن نے اس معاملے پر خاموشی کاروزہ رکھ لیاہے اورکسی قسم کی آوازنہیں اُٹھائی جارہی۔ روزبروز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کے کاروبارٹھپ کرکے رکھ دئیے ہیں جبکہ روزبروز اضافہ مہنگائی اورغریبوں کومارنے کے مترادف ہے اگریہی صورتحال رہی تو کاروباراور زمیندارہ کس طرح چلے گا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس کر رہے گئے ہیں۔ حکومت کے ایسے اقدامات عوام کو زندہ درگور کرنے کے متراد ف ہیں۔ وفاقی محکمہ شماریات کی اپنی رپورٹ کے مطابق 2020میں مہنگائی دس سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ 2021کے آغاز سے ہی پٹرول مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں متواتر اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ شیخ عباس رضا نے کہاکہ حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کا خمیازہ 22کروڑ عوام بھگت رہے ہیں لہٰذا حکمران ہوش کے ناخن لیں آئے روز قیمتوں بڑھانا ترک کردیں۔
خدشہ