مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداداسمبلی میں جمع

مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداداسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)مرغی کی تین سنچریاں مکمل ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔مرغی کے گوشت تین سنچریاں مکمل گیا ہے۔پنجاب میں آج مرغی کا گوشت 307روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔مٹن اور بیف پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔چکن کی قیمت میں ہوش شربا اضافے نے عام آدمی کیمر غی کا گوشت کھانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ضروریات زندگی کی اشیاء میں آئے روز اضافے نے عام آدمی کی زندگی مشکل ترین بنادیا ہے۔
یہ ایوان مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔