(ن )لیگ کے دانیال عزیز کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑینگے؟ جانیے

(ن )لیگ کے دانیال عزیز کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑینگے؟ جانیے
(ن )لیگ کے دانیال عزیز کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑینگے؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے دانیال عزیز کس انتخابی نشان پر انتخابی دنگل میں اتریں گے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل" سنو نیوز" کے مطابق سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے اختلافات پر( ن) لیگ نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر دانیا ل عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے دانیال عزیز کو "پریشر ککر" کا انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا،دانیال عزیز این اے 75 سے آزادامیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔