سندھ حکومت نے سولر پینلز کے حوالے سے شاندار اعلان کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے 26لاکھ گھروں کو مفت سولر پینلز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں زراعت کیلئے 58 ارب روپے بشمول 32 ارب روپے موجودہ اخراجات مختص ہیں، توانائی کیلئے 77 ارب روپے سمیت جاری اخراجات کیلئے 62 ارب روپے مختص ہیں۔ مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ سندھ حکومت 26لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل فراہم کرے گی،پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا ، مفت سولر پینل کیلئے 25ارب بجٹ میں مختص ہیں۔