ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے 2سال کی پابندی عائد

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے 2 سال کی پابندی عائد کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان پر ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔
آئی پی ایل کے نئے قانون کے تحت نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے اگر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو اس پر آئی پی ایل میں شرکت پر دو سیزن کے لیے پابندی عائد کی جائے گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو 2 سالہ پابندی عائد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ہیری بروک نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔