منشیات کے عادی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں،سید ذوالفقار حسین

منشیات کے عادی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں،سید ذوالفقار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) منشیات کے عادی افراد ہر وقت ہماری توجہ کے مستحق اور ہماری مدد کے منتظر رہتے ہیں سٹرکوں کے فٹ پاتھوں اور باغوں میں نشہ کرنے والے افراد ہمارے علاوہ دوسروں کو نظر کیوں نہیں آتے۔۔ ؟گھر کے ماحول میں بہتری لانے میں عورت کا بٹرا اہم کردار ہے خواتین اپنی بہتر شخصیت کی وجہ سے منشیات کے ایشو کو کم کرنے میں نہ صرف اپنے گھر بلکہ متاثرہ خاندان کی مدد کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے منشیات کی طلب کوکم کرنے کے موضوع پرڈرگ ایڈوائیزری ٹریننگ حب اے پروجیکٹ آف یوتھ کونسل فار انٹی نارکوٹکس کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چائینہ سکیم میں اے این ایف کے تعاون سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدارت پرنسپل پروفیسر شہناز ستار نے کی۔ اس موقعہ پر ڈی ڈی آر اے این ایف کے نظام الدین ، مس فریحہ اور مس مافیا احمد نے بھی خطاب کیا