”نواز شریف نے خود کو ریاست اور اداروں سے۔۔۔“ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

”نواز شریف نے خود کو ریاست اور اداروں سے۔۔۔“ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے ...
”نواز شریف نے خود کو ریاست اور اداروں سے۔۔۔“ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے نواز شریف کا بیان مسترد کیا جانا خوش آئند ہے اور سیاسی تنہائی کے شکار نواز شریف اب اپنی پارٹی میں بھی سیاسی تنہائی کے شکار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا 
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا بیان سیاسی جماعتوں کی ڈویژن کا معاملہ نہیں بلکہ ہماری پہلی وفاداری ریاست پاکستان کیساتھ ہے اور آئین کا آرٹیکل 5 یہی مطالبہ بھی کرتا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے جو بیان مسترد کیا ہے وہ خوش آئند ہے اور سیاسی تنہائی کا شکار نواز شریف اب اپنی ہی پارٹی میں بھی سیاسی تنہائی کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے ورکر نے پاکستان کیساتھ کھڑے ہونا ہے۔
نواز شریف نے جو بیان دیا ہے وہ مودی کے موقف کی تائید ہے اور ایک طرح کے بھارت کے ہاتھ میں ہتھیار دیدیا ہے جس سے وہ پاکستان پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ یہ بیان دے کر نواز شریف نے ریاست کے ساتھ بالکل وہی کام کیا ہے جو میر صادق اور میر جعفر نے ٹیپو سلطان کیساتھ کیا تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سب لوگوں کو پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اس کی مذمت کرنی چاہئے اور اگر مسلم لیگ (ن) بھی اس کی مذمت کرتی ہے تو یہ خوش آئند ہو گا، ہماری پہلی ترجیح ریاست پاکستان اور ادارے ہیں۔
نواز شریف نے اپنی ذات کو ریاست اور اداروں سے بالاتر سمجھتے ہوئے یہ بیان دیا ہے جو بدقسمتی کی بات ہے خصوصاً اس وقت جب اس ریاست میں آپ تین مرتبہ وزیراعظم بنے ہوں کیونکہ اگر آپ کسی اور ریاست میں ہوتے تو کونسلر بھی نہ بن سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور ورکرز نواز شریف کے بیان پر ناراض ہیں۔ مجھے امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار بھی پہلے پاکستان کے بارے میں سوچیں گے اور پارٹی سیاست کے بارے میں بعد میں سوچیں گے۔