بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑ کر الگ ادارہ قائم کرنے کا اعلان کردیا

بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑ کر الگ ادارہ قائم کرنے کا اعلان ...
بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑ کر الگ ادارہ قائم کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویار ک (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلنڈا فرنچ نے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن سے میلنڈا فرنچ کو 12.5 ارب ڈالر ملیں گے جو اپنے فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔محترمہ گیٹس نے مائیکروسافٹ کے بانی اور سابقہ شوہر بل گیٹس کے ساتھ 2000ء  میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی پرائیویٹ باڈی فاؤنڈیشن کا آغاز کیا۔ 2021 میں شادی کے 27 سال بعد، جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا، لیکن اپنے مشترکہ فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔

شادی سے علیحدگی اور تقسیم کے وقت سابق جوڑے نے کہا کہ وہ تنظیم کے شریک چیئر اور ٹرسٹی رہیں گے، اس وقت فاؤنڈیشن کے ڈھانچے میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں تھی۔گیٹس فاؤنڈیشن کا شمار صحت عامہ کے سب سے طاقتور گروپوں میں ہوتا ہے، جس کے پاس دسمبر تک 75ارب ڈالر سے زیادہ کی انڈوومنٹ ہے۔ یہ ہر سال ان اقدامات پر اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں جن کا مقصد متعدی بیماریوں کے خاتمے، غربت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، جوڑے نے 1994 سے 2018 تک اپنی دولت میں سے 36ارب ڈالر سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے۔میلنڈا فرنچ نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر گیٹس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت اب ان کے پاس خواتین اور خاندانوں کے لیے اپنے خیراتی کام کے لیے 12.5 بلین ڈالر اضافی ہوں گے۔

2015 میں، محترمہ گیٹس نے سرمایہ کاری کمپنی Pivotal Ventures کی بنیاد رکھی، جو گیٹس فاؤنڈیشن سے ایک الگ ادارہ ہے، جو خواتین اور اقلیتی گروہوں کے لیے مواقع کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔دوسری جانب بل گیٹس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں میلنڈا کو جاتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوا، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے فلاحی کاموں میں بہت بڑا اثر ڈالے گی۔

فوربز کے مطابق، مائیکروسافٹ کے بانی 130.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں، جبکہ میلنڈا گیٹس کی دولت 11.3 بلین ڈالر درج ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے 3 مئی 2021ء کو 27 سالہ مدت کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ابتدا میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔