بھارتی اِقدام کا جواب نہ دے کرحکمرانوں نے قومی امنگوں کاخون کیا،قوم کسی قیمت پرسقوط سری نگرنہیں ہونےدے گی:سینیٹر سراج الحق

بھارتی اِقدام کا جواب نہ دے کرحکمرانوں نے قومی امنگوں کاخون کیا،قوم کسی ...
 بھارتی اِقدام کا جواب نہ دے کرحکمرانوں نے قومی امنگوں کاخون کیا،قوم کسی قیمت پرسقوط سری نگرنہیں ہونےدے گی:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ حکمرانوں نےسقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق سیکھا ہوتا تو آج کشمیر کے مسئلے پر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہ بیٹھے ہوتے،قوم کسی قیمت پر سقوط سری نگر نہیں ہونے دے گی،5 اگست کے بھارتی اقدام کا جواب نہ دے کر حکمرانوں نے قومی امنگوں کا خون کیا،بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہاہے اور ہمارے حکمران ٹیپو سلطان کی راہ پر چلنے کے نعرے لگانے کے بعد خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،سیرتِ مصطفٰی ﷺہمیں اپنےکمزور اورمظلوم بھائیوں کا سہارابننےاورمتحدہوکرظلم کاخاتمہ کرنے کادرس دیتی ہے،مسلمان نہ ظلم کرتاہےاورنہ ظلم کوبرداشت کرتاہے ۔دیر میں سیرت مصطفیٰﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 16 دسمبر نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے ایک تازیانے کی حیثیت رکھتاہے اور ہر سال ہمیں یہ یاد دلاتاہے کہ اگر دشمن کے مقابلے میں متحد ہو کر پوری قوت سے دشمن کا مقابلہ نہیں کرو گے تو اس کا خمیازہ تمہاری آنے والی نسلوں کو بھی بھگتنا پڑے گا،سقوط غرناطہ کے بعد سقوط ڈھاکہ کو فراموش کرنے والے حکمرانوں نے امت کو مایوس کیا ہے،عالم اسلام پر بے حس اور عالمی استعماری قوتوں کےآلہ کارحکمران مسلط ہیں،کشمیراورفلسطین اسوقت عالمِ اسلام کے سلگتے مسائل ہیں،73 سال سےکشمیرمیں ہنود اورفلسطین میں یہودمسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں مگر مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہونے کو تیار نہیں۔

سینیٹر سراج الحق نےکہاکہ نہتےافغانوں نےدنیا کی تین بڑی طاقتوں کو شکست دے کرثابت کردیا ہےکہ اللہ پریقین محکم ہوتودنیا کی کوئی طاقت اسلام اورمسلمانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی،امریکی صدر ٹرمپ بھی رات کےاندھیرےمیں افغانستان کادورہ کرتاہے،ٹرمپ اتنا خوفزدہ ہے کہ جب تک وہ افغانستان سےواپس نہیں چلا گیا کسی کو اس دورے کی کانوں کان خبر نہیں ہونے دی۔انہوں نے کہاکہ اللہ پرایمان انسان کونڈراورجرأت مندبناتاہےیہی وجہ ہےکہ چندسومسلمان ہزاروں اورچند ہزارلاکھوں کےلشکرسےٹکراجاتےتھےاوراللہ انہیں ہرمیدان میں فتح ونصرت سےنوازتاتھا،آج کشمیر کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں چیخ و پکار کر رہی ہیں مگر کوئی محمد بن قاسم اور محمود غزنوی ان کی پکار سننے والا نہیں،کشمیر میں 133 دنوں سے بدترین کرفیو ہے،ہزاروں نوجوانوں کو پکڑ کر بھارتی جیلوں میں بند کردیا گیاہے،بھارتی غاصب فوج روزانہ نوجوانوں کوپکڑتی ہےاورانٹیروگیشن سنٹرزاورٹارچرسیلوں میں ان پربدترین اورانسانیت سوزتشددکیاجاتاہےتاکہ وہ آزادی کےمطالبے سےدستبردارہو جائیں مگر 73سالوں سےلاکھوں کشمیریوں کوشہیدکرنےہزاروں خواتین کی عزتیں پامال کرنے اور کشمیری قیادت سمیت ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں بند رکھنے کے باوجود وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست نہیں دے سکے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 22 دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں لوگ اسلام آباد کشمیر مارچ میں شریک ہوکر بے ضمیر حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اورانہیں جگانے کی کوشش کریں گے،قوم کسی قیمت پر سقوط سری نگر نہیں ہونے دے گی۔