سائنسدانوں نے تجربے کے لئے پودوں کو ویاگرا دے دی، پھر ان میں کیا تبدیلی آئی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

سائنسدانوں نے تجربے کے لئے پودوں کو ویاگرا دے دی، پھر ان میں کیا تبدیلی آئی؟ ...
سائنسدانوں نے تجربے کے لئے پودوں کو ویاگرا دے دی، پھر ان میں کیا تبدیلی آئی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) ویاگرا گولی انسانوں میں کیا کام کرتی ہے یہ تو سبھی کو معلوم ہے لیکن گزشتہ دنوں سائنسدانوں نے یہ گولی تجربے کے لیے پودوں کو دے ڈالی، جس سے ان پودوں میں ایسی تبدیلی رونما ہو گئی کہ جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ویب سائٹ ncbi.nlm.nih.gov کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہر رمت گن کی بارآئیلن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پھولدار پودوں کو جب ویاگرا کھلائی تو اس سے ان کے پھولوں کی عمر میں اضافہ ہو گیا اور وہ اپنی طبعی عمر کے ایک ہفتہ بعد تک پودوں پر تن کر کھڑے رہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر یعقوب لیشیم کا کہنا تھا کہ ”اس تجربے میں ہم نے دیکھا کہ ویاگرا کے اجزاءپودوں کے اندر سرایت کر گئے اور ان کا پھولوں کی عمر پر حیران کن اثر مرتب ہوا۔ اس تجربے سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ ویاگرا پودوں پر بھی وہی اثرات مرتب کرتی ہے جو مردوں کے جنسی عضو پر ہوتے ہیں۔جن پودوں کو ہم نے ویاگرا دی تھی ان سے حاصل کیے گئے پھول گلدان میں معمول سے ایک ہفتہ زیادہ تروتازہ اور پوری طرح کھلے رہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -