کلاشنکوف خریدنے پر جھگڑا، بیٹے نے والد اور بیوی کی جان لے لی

کلاشنکوف خریدنے پر جھگڑا، بیٹے نے والد اور بیوی کی جان لے لی
 کلاشنکوف خریدنے پر جھگڑا، بیٹے نے والد اور بیوی کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر (ویب ڈیسک ) لالا چنہ کے علاقہ  میں بیٹے نے والد اور بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ ارمان علی نے گریجویٹی کی رقم سے کلاشنکوف خریدی تھی اور اسی معاملے پر ہی گھر میں بیوی اور والد سے جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ارمان علی نے دُہرے قتل کے بعد گھر کے کمرے میں اپنے 5 بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے مکان کا محاصرہ کرکے 4 گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچوں کو بحفاظت ملزم سے چھڑا لیا جبکہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس اور اہل خانہ کے مطابق ارمان علی فرنٹیئر کور میں سپاہی تھا جسے میڈیکل بورڈ نے ذہنی طور پر اَن فٹ قرار دے کر جبری ریٹائر کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -