”چلو شاباش۔۔۔! نکلو۔۔۔“ وقار یونس نے انگلش کپتان کے خراب وکٹ پر رونے دھونے کا ”نوٹس“ لے لیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

”چلو شاباش۔۔۔! نکلو۔۔۔“ وقار یونس نے انگلش کپتان کے خراب وکٹ پر رونے دھونے ...
”چلو شاباش۔۔۔! نکلو۔۔۔“ وقار یونس نے انگلش کپتان کے خراب وکٹ پر رونے دھونے کا ”نوٹس“ لے لیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ برطانوی ٹیم کے کپتان این مورگن جھوٹے بہانے بنانا پسند کریں کیونکہ پاکستان ٹیم نے ایمانداری سے اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چاروں شانے چت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ’سرفراز کاکوئی کمال نہیں، میچ جوائے گئے ہیں، وسیلوں کا نام نہیں لوں گا : عامر سہیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

انگلش کپتان این مورگن نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا ملبہ وکٹ پر ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پچ استعمال شدہ تھی اور سری لنکا اور پاکستان کا میچ بھی اسی پر ہوا تھا۔ پاکستان کو کارڈیف کرکٹ گراﺅنڈ کی کنڈیشنز کا علم تھا لیکن وہ ان کنڈیشنز کو سمجھ نہیں سکے ، اس لئے میچ میں مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ محمد حفیظ کا سب سے بڑا دشمن بھی پاکستان کی تاریخی فتح پر بول پڑا ، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا دل خوش کر دیا

وقار یونس نے این مورگن کے اس موقف کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور ان کی اس بات کو ”لنگڑا عذر“ قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ پچ سے متعلق جھوٹے بہانے مت بناﺅ۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایمانداری سے کھیلتے ہوئے عمدہ کھیل کے ذریعے تم لوگوں کی ”پٹائی“ کی ہے۔

مزید :

کھیل -