بجٹ، تمباکو مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم تبدیلیاں، ریٹ ڈبل

بجٹ، تمباکو مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم تبدیلیاں، ریٹ ڈبل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)وفاقی  حکومت نے 2024  کے بجٹ میں (بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

 تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکس کے حوالے سے تبدیلیاں کی  ہیں۔ سگریٹ کی حد قیمت 9,000 روپے  سے بڑھا کر 12,500 روپے فی ہزار سٹکس کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سگریٹ کی کم از کم قیمت 127 روپے فی پیک سے بڑھ کر  177 روپے   فی پیک ہو گئی۔ اس بدولت  کمپنیوں کو اکانومی برانڈز، ٹیکسوں کے نیٹ کی قیمت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ مزید برآں، نیکوٹین پاچز پر 1200 روپے فی کلو گرام ٹیکس متعارف کرایا گیا ہے جو احسن اقدام ہے  سگریٹ فلٹر کی تیاری میں استعمال ہونے والی ایک آئٹم "Acetate tow" اب 4,400 روپے فی کلوگرام کے ٹیکس سے مشروط ہے جس کے باعث سگریٹ کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کے حوالے سے سخت اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں پرچون فروش اور جنرل سٹور  مالکان   کو  سٹیمپ کے بغیر یا جعلی سٹیمپ  کے ساتھ سگریٹ کے پیک فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو انہیں    بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں ان کی دوکان کو سیل کرنا بھی شامل ہے ۔جو احسن اقدام ہے ، حکومت نے مالیاتی مفادات پر صحت عامہ کے خدشات پر زور دیتے ہوئے سگریٹ پر ٹیکس کی شرح برقرار رکھی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی کم از کم قیمت کی پالیسی کی وکالت کو تسلیم کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے حد کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔