نسوار فروشوں پر ٹیکس، اقدام لاہو ر ہائیکورٹ ملتان پنچ میں چیلنج

نسوار فروشوں پر ٹیکس، اقدام لاہو ر ہائیکورٹ ملتان پنچ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(خصو صی پورٹر) جام پور کا نسوار فروش ٹیکسوں کے خلاف ہائی کورٹ ملتان بنچ پہنچ گیا اور اس نے حکومت کے خلاف نسوار کو تمباکو قرار دینے کے اقدام۔کو چیلنج کردیا۔پیٹیشنر کا کہنا ہے کہ نسوار تمباکو بورڈ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔اور یہ مختلف اجزا کا مرکب ہے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )
۔اس لیئے نسوار کو ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے۔پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے کہا کہ پیٹیشنر ٹیکس سے بچنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہاہےسجبکہ اس کی دو رٹ درخواستیں 26 جنوری 2023 کو عدم پیروی میں خارج ہوچکی ہیں۔دوطرفہ دلائل کی سماعت کے بعد کے جج جسٹس عابد حسین چٹھہ نے اس کی رٹ درخواستیں جارج کردیں۔اور کہا کہ پیٹیشنر تاخیر سے رٹ دائر کرنے اور پیٹیشن کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے مطمئن کرنے میں ناکام رہا ہے