پی ٹی آئی کے 4 سے 5 اراکین قومی اسمبلی سے رابطہ نہیں ہورہا: عمیرنیازی کا واویلا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئینی ترمیم کے لئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔
آئینی ترامیم منظور کرانے کے لئے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے لئے224 ارکان کے ووٹ درکار ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 214 ہے، ترامیم منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں حکومت کو مزید 10 ووٹ درکار ہیں۔
تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ عمیر نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ آزاد ایم این ایز سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ سماءکے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنگزیب کھچی، اسلم گھمن، ظہورقریشی اور دیگر سے رابطہ نہیں۔ حکومت آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئے ان ارکان کا سہارا لے سکتی ہے۔