ساؤتھ پنجاب، نان، تندوری روٹی کی قیمتیں کم کرنیکا حکم

ساؤتھ پنجاب، نان، تندوری روٹی کی قیمتیں کم کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،رحیم یارخان،لودھراں،راجن پور، وہاڑی، بہاولپور (نیوز رپورٹر،نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں سستی روٹی کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ(بقیہ نمبر21صفحہ7پر)

 نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں کریک ڈاون کیا اور مہنگی روٹی فروخت کرنے والے تندور مالکان اور ہوٹل مالکان کے خلاف ایکشن لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کریک ڈان کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں 100 گرام کی روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے۔روٹی کے وزن اور قمیت کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سبزی منڈی میں دورے کے دوران  اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے پرائس کنٹرول مہم پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی منڈی سے عام مارکیٹ تک سستی اشیا خوردونوش کی ترسیل کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روٹی سمیت تمام اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں روٹی اور نان کا ریٹ آز سر نو مرتب کر دیا گیا۔ روٹی 100گرام 13 روپے  نان 120 گرام 17 روپے ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام روٹی 13 روپے جبکہ 120 گرام نان 17 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ضلع راجن پور کی حدود میں تمام چھوٹے بڑے ہوٹلز مالکان روٹی اور نان کے مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنائیں۔با صورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے روٹی کی قیمت میں کمی کا حکم نامہ جاری کر دیا حکم نامہ کے مطابق ضلع وہاڑی میں 100گرام روٹی کی قیمت 15روپے اور 120گرام نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ روٹی کی نئی قیمت کا جاری حکم نامہ فوری طور پر نافذ عمل ہے ضلع بھر کے تمام تندور پر نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں کوئی بھی تندور مالک روٹی یا نان مقرر کردہ نرخ سے زائد وصول نہیں کرے گا تندور پر روٹی اور نان کا وزن پورا ہونا چاہیے اور محکمہ اوزان و پیمائش تندور پر روٹی کی قیمت اور وزن کو باقاعدگی سے چیک کرے۔بہاول پور ضلع کی حدود میں نان اور تندوری روٹی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ احکامات فوری طورپراور تاحکم ثانی نافذالعمل ہوں گے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع لودھراں میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرف مہر نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامہ فوری طور پر نافذ عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام تندوری روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 120 گرام سادہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تینوں تحصیلوں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی اور نان کی کم کی گئی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تاکید کی ہے کہ ضلع بھر کے تمام تندور پر نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی تندور مالک روٹی یا نان مقرر کردہ نرخ سے زائد وصول نہیں کرے گا۔ انہوں نے تنبیہ کی ہے کہ روٹی اور نان کا وزن پورا ہونا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ اوزان و پیمائش تندوروں پر روٹی کی قیمت اور وزن کو باقاعدگی سے چیک کرے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست فیصلہ پر عملدرآمد کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک، ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر ضلع بھر میں مہنگے داموں روٹی و نان فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈان۔13ہزار500جرمانہ جبکہ ایک مقدمہ درج کیا گیا۔         ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) محمد اشرف صالح، ڈی او انڈسٹریز عماد الدین جتوئی سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں مختلف ہوٹلز اور تندوروں کے سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے روٹی و نان کے نرخ اور وزن کا معائنہ کیا۔مہنگے داموں روٹی و نان کی فروخت اور وزن میں کمی کی شکایت پر مختلف ہوٹلز مالکان اور نان بائی کو13ہزار500جرمانہ جبکہ ایک مقدمہ درج کیا گیا۔