16 دسمبر کبھی نہیں بھول سکتے، قوم یقین رکھے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کو کبھی نہیں بھول سکتے جس دن معصوم طلباءکو بے رحمی سے شہید کیا گیا، قوم یقین رکھے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور آئندہ نسلوں کیلئے پرامن اور مستحکم پاکستان یقینی بنائیں گے۔
پشاور میں سانحہ آرمی پبلک سکول کی دوسری برسی کی مرکزی تقریب جاری ، آرمی چیف بھی موجود
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کی دوسری برسی کے موقع پر نے متاثرہ خاندان کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو 16 دسمبر کا دن اس تکلیف دہ سانحہ کی یاد دلاتا ہے جب درندہ صف اور سخت دل دشمن نے سکول ے بچوں کو نشانہ بنایا اور بے رحم دہشت گردوں نے معصوم طلباءکو شہید کیا، آج کے دن کے دکھ کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
وزیرا عظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری
انہوں نے کہا کہ قوم اور قیادت نے دہشت گردی کے خلاف واضح فیصلہ کیا اور بچوں کے قاتلوں پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا گیا۔ دنیا نے دیکھا کہ ہم نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا اور دہشت گردی کی کمر توڑ دی۔ قوم یقین رکھے کہ دہشت گردی کیخلاف اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ہر صورت یہ جنگ جیت کر آئندہ نسلوں کیلئے پرامن اور مستحکم پاکستان یقینی بنائیں گے۔