حکومت پاکستان نے تین سعودی شہزادوں کی خواہش بھی پوری کردی

حکومت پاکستان نے تین سعودی شہزادوں کی خواہش بھی پوری کردی
حکومت پاکستان نے تین سعودی شہزادوں کی خواہش بھی پوری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے قطری شہزادوں کے بعد شکار کے سیزن میں پنجاب اور بلوچستان میں تلور کے شکار کیلئے تین سعودی شہزادوں کو بھی سپیشل پرمٹ جاری کردیئے ہیں، یہ پرمٹ تبوک کے گورنر اور سابق بادشاہ سعودبن عبدالعزیز السعود کے دوصاحبزادوں کو جاری کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کو بلوچستان کے ضلع آواران، نوشکی اور چاغی میں شکار کی اجازت دی گئی جبکہ شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز السعود اور ان کے بھائی شہزادہ مشال بن سعودبن عبدالعزیز السعود کو پنجاب کے ضلع لیہ میں تلور کا شکار کھلانے کی چھوٹ دی گئی ۔ ان تینوں افراد کو شکار کے سیزن (یکم نومبر سے 31جنوربی 2017ءتک )میں 10دن کے دوران 100تلور مارنے کی اجازت دی گئی ۔
ذرائع نے بتایاکہ تینوں افراد کو جاری ہونیوالے یہ اجازت نامے اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ذریعے بھجوادیئے گئے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق اجازت ناموں کیساتھ وزارت خارجہ کے چیف پروٹوکول آفیسر کی طرف سے تیار کیے گئے قواعد وضوابط بھی بھجوادیئے گئے اور متعلقہ اداروں کو بھی ان شہزادوں کو شکار کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -