سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو سیکرٹری صحت مقرر، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری صحت مقرر کر دیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔
شہداءکا خون قرض، ہر شہید کے خون کا حساب لینے، دہشت گردی کے خاتمے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے: آرمی چیف
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری صحت مقرر کیا گیا ہے اور ڈاکٹر ریاض میمن کو سیکرٹری تعلیم کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضل اللہ پیچوہو کو سیکرٹری صحت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سانحہ اے پی ایس کے شہداءکو خراج تحسین، دہشت گردی کی لعنت جڑ سے ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: ائیر چیف مارشل سہیل امان
ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری صحت کو فی الحال محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سیکرٹری صحت فضل اللہ پیچوہو ایک لمبے عرصے سے محکمہ تعلیم میں سیکرٹری رہے ہیں اور تقریباً 8 سال کے عرصے کے بعد ان کا تبادلہ کسی اور محکمے میں ہوا ہے۔