پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پی ایم ایس کے پہلے مرحلے کے امتحانات مکمل

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پی ایم ایس کے پہلے مرحلے کے امتحانات مکمل
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پی ایم ایس کے پہلے مرحلے کے امتحانات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پی ایم ایس کے پہلے مرحلے میں  جرنل نالج کا لازمی پرچہ اور تحصیلدار کے امتحانات کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ۔دونوں امتحانات میں مجموعی طور پر  54580 ہزار امیدوار رجسٹرڈ تھے ۔
 صبح کی پہلی  شفٹ میں تحصیلدار کے امتحانات ہوئے جس  میں حاضری 47.66 فیصد رہی جبکہ دوسری شفٹ   پی- ایم- ایس کے امتحان میں حاضری  پر 49.92 فیصد رہی۔  
پی ایم ایس کے پہلے مرحلے کے امتحان میں 10486 امیدوار اور تحصیلدار کے امتحان میں 16001امتحان میں شریک ہوئے لاہور سمیت پنجاب کی 7 ڈویژنز میں امتحانات لیے گئے ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے .
چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن  اور ممبرز پی۔ پی۔ ایس۔ سی (PPSC)نے سرپرائز وزٹ کیے اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔بہترین انتظامات ہونے پر ریجنل ڈائریکٹرز ۔اور ال۔(Overall) انچارج اور افسران اور  سٹاف کو مبارکباد پیش کی گئی۔