پرانی دشمنی، معمولی جھگڑے، مختلف شہروں میں 9افراد قتل: عید پر گھروں میں کہرام 

پرانی دشمنی، معمولی جھگڑے، مختلف شہروں میں 9افراد قتل: عید پر گھروں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میاں چنوں،راجن پور، ڈیرہ،محسنوال،رحیم یار خان،مٹھن کوٹ،لیاقت پور(نمائندہ پاکستان، بیورورپورٹ، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر، سٹی رپورٹر)عید کے روز عبدالحق ٹان میں تہرے قتل کی لرزہ خیر واردات. گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی, ساس اور سسر کو قتل کر دیا. تین بچوں کو لے کر موقع واردات سے فرار. تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا  تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میاں چنوں کی حدود عبدالحق ٹان میں تہرے قتل کی اندوہناک واردات میں ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل کر دیے گئے. ملزم اظہر نے اپنی بیوی فائقہ, ساس شبانہ اور سسر نسیم بٹ کو گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا, فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے, ذرائع نے بتایا ملزم اپنے تین(بقیہ نمبر58صفحہ6پر)
 بچوں کو موقع سے لیکر فرار ہوگیا, اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی. جبکہ اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے. تھانہ سٹی پولیس نے مقتول نسیم کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔جبکہ موضع شاہ پور میں مشوری اور لغاری برادری کے مابین فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ریاض ولد لعل خان 2 محمد بخش ولد شریف قتل 8 افراد زخمی قتل ہونے ہونے والے ایک فرد کا تعلق مشوری اور دوسرے کا لغاری برادری سے ہے زخمی ہونے والے افراد میں 6 کا تعلق لغاری برادری سے اور 2 کا تعلق مشوری برادری سے ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ رشتے کے تنازع پر ہواپولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے مضروب افراد کو میڈیکل ڈاکٹ جاری مضروب افراد کو پولیس کی جانب سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا واقعہ کا فوری نوٹس فائرنگ کرنے والے افراد کی فوری گرفتاری اور کاروائی کی ہدایات جاری۔ادھر  ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تھانہ کوٹ مٹھن کے علاقہ میں دو گروپوں کے مسلح تصادم کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی اوفیصل گلزار نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوٹ مٹھن تھانہ کے علاقہ موضع شاہ پور میں مشوری اور لغاری برادری کے مابین تصادم ہوا،فائرنگ سے 2 افراد قتل جبکہ 8افراد زخمی ہوئے،قتل ہونے والوں کی شناخت ریاض ولد لعل خان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق مشوری قبیلہ سے ہے جبکہ دوسرے مقتول شخص کی شناخت محمد بخش ولد شریف کے نام سے ہوئی جس کا تعلق لغاری قبیلہ سے ہے،آر پی ا وفیصل رانا نے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ اس وقوعہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے،قانون کے مطابق مقدمات درج کر کے جن افراد نے قانون شکنی کی ان کے خلاف قانون سخت ایکشن لے،آر پی او نے ہدایت کی کہ پولیس اس طرح کے پیش بند اقدامات اٹھائے کہ اس نوعیت کا مسلح تصادم دوبارہ نہ ہو سکے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ میں اس وقوعہ کے حوالے سے اٹھائے گئے قانونی اقدامات کا فالو اپ روزانہ ڈی پی او سے براہ راست لوں گا۔ جبکہ تھانہ چھب کلاں کی حدود 73 پندرہ ایل میں 25 سالہ نوجوان اکرام کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا. مقتول چک 72 کا رہائشی تھا. اطلاع ملتے ہی تھانہ چھب کلاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے. پولیس کے مطابق  شواہد سے قتل غیرت کے نام پر لگتا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ادھر اوباش نے 12 لڑکے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا اور گناہ چھپانے کی خاطر گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار کر لاش کھال میں پھینک کر فرار ہوگیا پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ تبسم شہید کی حدود چک 259 ون ایل کے رہائشی جمال جی نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ عید کے روز اسکا 12 بیٹا رامیش جی جوکہ گھر کے باہر گیا ہوا تھا کہ اسی دوران نامعلوم اوباش ملزم اسے ورغلاپھسلا کر ہمراہ کھیتوں میں لے گیا اور زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا اور گناہ چھپانے کی خاطر نامعلوم ملزم نے اسکے بیٹے رامیش جی کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش خشک پانی کے کھال میں پھینک کر فرار ہوگیا اہل علاقہ نے مقتول رامیش جی کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع فراہم کردی۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی میڈیکل رپورٹ کے مطابق رامیش جی کے ساتھ بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا والد جمال جی کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل اور بدفعلی کرنے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔جبکہ بچوں کی لڑائی کی رنجش پر چار ملزمان نے اینٹیں مارکر 33 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بھونگ کی حدود قادر پور کے رہائشی عبدالواحد نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ عید سے ایک روز قبل بچوں کی لڑائی کی رنجش 4 ملزمان محمد زاہد وغیرہ نے حملہ کرکے اسکے بھائی پہلوان کو اینٹیں مارکر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ورثا نے زخمی پہلوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم پہلوان راستہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی بھائی عبدالواحد کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ادھرگھر کے سامنے سے گزرنے کی رنجش پر 8 ملزمان نے اینٹیں مارکر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیادیگرکو سوٹوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے جان سے ماردینے کی خاطر فائرنگ کرکے پانچ افراد کوشدید زخمی کرکے فرار ہوگئے پولیس نے مقتول اور زخمیوں کو پوسٹ مارٹم اور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ آباد پور کی حدود فضل آباد کے رہائشی ابوبکر نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ عید الفطر کے روز 8 ملزمان ماجد علی وغیرہ نے سابقہ رنجش اور گھر کے سامنے سے گزرنے پر حملہ کردیا اینٹیں مارکر اسکے نوجوان بھائی فاروق احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ جان سے ماردینے کی خاطر شکیل احمد کو پسٹل کا فائر ماردیا اور محمد شفیق محمد صابر اور اسکے والد جام پنوں کو سوٹیوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول فاروق احمد کی لاش اور زخمی ہوئے والے افراد کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے مقتول کے بھائی محمد ابوبکر کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
قتل