حج عمرہ ٹکٹ پر ٹیکس کیخلاف درخواست قابل سماعت کیس پر مزید دلائل طلب

حج عمرہ ٹکٹ پر ٹیکس کیخلاف درخواست قابل سماعت کیس پر مزید دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے حج اور عمرہ کی ٹکٹ پر ٹیکس عائد کرنے کے خلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے کی بابت مزید دلائل طلب کرلئے ہیں۔یہ درخواست نبیل جاوید کاہلوں کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حج و عمرہ کی ٹکٹوں پر ٹیکس کا نفاذ اسلامی قوانین کے منافی ہے ،اس پر فاضل جج نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے کس اسلامی حکم کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ؟بادی النظر میں درخواست قابل سماعت نہیں،عدالت کو اس بابت مطمئن کیا جائے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حج و عمرہ کی ٹکٹوں پر ٹیکس آئین کے آرٹیکل 21 اور 31 کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کے مطابق حج اور عمرہ کی ٹکٹ کی قیمت27 ہزار روپے ہے جبکہ ٹکٹ پر 14ہزار 994 روپے ٹیکس عائد ہے،ٹیکس عائد کرنے کے بعد ٹکٹ کی قیمت بڑھ کر 41ہزار 994 ہو جاتی ہے، حج و عمرہ زائرین کے ٹکٹوں پر عائد ٹیکس کالعدم کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -