امتناعی قادیانی آرڈیننس پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے : پروفیسر ساجد میر

امتناعی قادیانی آرڈیننس پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے : پروفیسر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت واضح اسلامی بیانیہ ہے، ناموس رسالت قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ارتدادی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے امتناع قادیانی آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ قیام پاکستان (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

سے پہلے اور بعد میں بھی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیں۔ پاکستان میں کبھی بھی قادیانیوں کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کیا گیا۔ پاکستان میں توہین رسالت کے قانون کا خاتمہ سلام دشمن قوتوں کا بین الاقوامی ایجنڈا ہے جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یورپی یونین سمیت کئی بین الاقوامی فورمز پر ہمارے سامنے مسئلہ اٹھایا گیا کہ یہ قانون اقلیتوں کے خلاف استعمال ہوا لیکن ڈیٹا دیکھا جائے کہ یہ قانون کتنے مسلمانوں کے خلاف استعمال ہوا۔ ختم نبوت کے خلاف عالمی ایجنڈے کو اتفاق سے ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان محمد عربیؐ کے دیوانوں کا ملک ہے ۔ یہاں کسی اور کا راج نہیں چل سکتا ،ختم نبوت کا عقیدہ کسی ایک گروہ کی میراث نہیں یہ ہر ایک مسلمان کے ایمان کی بنیاد ی اساس ہے ۔حکومت نے ختم نبوتؐ کے قانون کو اس کی اصل شکل میں بحال کرکے اپنا ایمان بچایا ہے۔ختم نبوت کا مقدس مشن سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔
ساجد میر