کوسٹ گارڈزکی کاروائی، کرسٹل اورحشیش برآمد 4اسمگلرزگرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرمسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص سے 07کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل برآ مدکر لی۔ جبکہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے کراچی سپر ہائی وے چیک پوسٹ پرایک مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران95کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مد کرتے ہوئے 03اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً1.632 ملین ڈالر (217.065ملین روپے ) کے لگ بھگ ہیکروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ کرسٹل، حشیش اور 04 اسمگلر زکو حراست میں لے کر مزیدتفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
B