پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری ’’انسپائرڈ گیمبٹ ‘‘نامی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور امریکہ کے درمیان جنوبی کیرولائنا میں گزشتہ نو روز سے جاری اعلیٰ سطح کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’انسپائرڈ گیمبٹ‘‘اختتام پذیر ہو گئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتا یا کہ انسپائرڈ گیمبٹ نامی فوجی مشقوں میں پاکستان کی جانب سے سپیشل سروسز گروپ ’’ایس ایس جی ‘‘اور ایوی ایشن کے دستوں نے حصہ لیا۔مشترکہ مشقوں میں بارودی سرنگوں کو ناکار ہ بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مشقیں کی گئیں۔