وزیراعظم نے میٹرو بس اور موٹر وے کے سوا کچھ نہیں کیا، خورشید شاہ

وزیراعظم نے میٹرو بس اور موٹر وے کے سوا کچھ نہیں کیا، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر( آن لائن ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے میٹرو بس اور موٹر وے کے علاوہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جو نظر آئے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں ناکام رہی، حکومت صحت کے شعبے پر توجہ دے، بڑھتی ہوئی آبادی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن صحت کے شعبے میں وزیراعظم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ابھی تک میٹرو بس اور موٹر وے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے جب کہ اورنج ٹرین کو میں یلو ٹرین کہتا ہوں۔خورشید شاہ کا پاناما لیکس کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر ہتھوڑا اٹھانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں تو حکومت توجہ ہی نہیں دیتی۔ انھوں نے کہا کہ آستین کے سانپ وزیر اعظم کو پارلیمنٹ نہیں آنے نہیں دیتے، ہم کسی کے جلسے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے جب کہ عمران خان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

مزید :

صفحہ آخر -