ناقص خوراک از خود نوٹس ،یونیورسٹی آف ویٹرنری اورزرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرز آج معاونت کے لئے طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ میں ناقص خوراک از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے رپورٹ پیش کردی گئی ، عدالت میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملاوٹ شدہ دودھ کی جانچ کے لئے کٹ تیار کر لی گئی ہے،جس کی مدد سے دودھ میں 15اجزاء کی ملاوٹ چیک کی جا سکتی ہے،عدالت نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرز کو آج 16ستمبر کومعاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
معاونت طلب