ورلڈ الیون نے 2پاکستان نے ایک تبدیلی کی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آزادی کپ فائنل میں ورلڈ الیون نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، ٹم پین اور پال کالنگ وڈ کی جگہ ڈیرن سیمی اور جارج بیلی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔جارج بیلی نے وکٹ کیپر کے فرائض انجام دئیے، پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سہیل خان کی جگہ حسن علی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جو گزشتہ میچ میں انجری کے سبب شرکت نہیں کر سکے تھے۔میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھے۔پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، محمد نواز، شاداب خان، عماد وسیم، رومان رئیس، عثمان شنواری اور حسن علی۔ورلڈ الیون: فرینکوئس ڈیوپلیسی(کپتان)، تمیم اقبال، ہاشم آملہ ملا، ڈیوڈ ملر، جارج بیلی، ڈیرن سیمی، تھسارا پریرا، سیمیول بدری، بین کٹنگ، مورنے مورکل اور عمران طاہر۔