صیہونی مظالم کے خلاف اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال

صیہونی مظالم کے خلاف اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال
صیہونی مظالم کے خلاف اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینی مسلمانوں پر ایک عرصے سے صیہونی یہودیوں کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فورسز نہ صرف عام شہریوں پر سر عام تشدد کرتی ہیں بلکہ بے بس فلسطینیوں پر جیلوں میں بھی مظالم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔ یہودیوں کے انہی مظالم سے تنگ آئے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اجتماعی بھوک ہڑتال کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید1187 فلسطینی قیدیوں نے انتہائی برے حالات کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اس مہم کی قیادت فلسطینی قیدی مروان برغوتی کر رہے ہیں جو فلسطین کے اہم ترین سیاستدان ہیں اور ان کے بارے میں امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ مستقبل میں فلسطین کے صدر وہی ہوں گے۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 1187 قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال کی وجہ سے فلسطینی علاقوں میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

دہشتگرد احسان اللہ احسان کے سرینڈر کرنے پر حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے ، ایسی سچی کہانی بیان کردی کہ جان کر دشمنوں کو بھی پاک فوج کی طاقت کا یقین ہو جائے گا
دوسری جانب قیدیوں کی جانب سے کی جانے والی بھوک ہڑتال کی حمایت میں فلسطینی شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی صیہونیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ بیت اللحم میں مظاہروں کے دوران یہودی فوجیں نہتے مظاہرین پر چڑھ دوڑیں اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔