ملک گیر سٹی کرکٹ ہیڈ کوچز کی تقرری شروع

ملک گیر سٹی کرکٹ ہیڈ کوچز کی تقرری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچز کے لیے 90 آسامیوں پر تقرری کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے وعدہ کیا تھا کہ ڈومیسٹک اسٹرکچرکی تنظیم نو سے سابق کھلاڑیوں کیلئے روزگار کیلئے مواقع پیدا ہوں گے اوریہ اسی کی ایک مثال ہے۔ہر کوچ اپنی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا ذمہ دار ہوگا۔بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو ان کوچنگ رولز میں ترجیح دی جائے گی، اس دوران پی سی بی لیول ٹو کوالیفائیڈ کوچز کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سطح پر مدت ملازمت کے تحت کامیاب کوچز سے بھی ایک سالہ معاہدہ کیا جائے گا۔ خواہشمند امیدوار https://www.pcb.com.pk/coachesدرخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ندیم شعبہ ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ متعدد مرتبہ یہ واضح کرچکا ہے کہ ہم سابق کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ اپنے قیمتی علم کے ذریعے کھیل کی ترقی میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک مربوط نظام کے تحت کوچنگ رولز پر تقرریوں سے نچلی سطح پر کرکٹ کو مزید تقویت ملے گی، پی سی بی اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنزسیزن 21-2022کے آغاز سے قبل شہروں کی سطح پر کرکٹ کاآغاز کرنا چاہتے ہیں۔ندیم خان نے کہا کہ فی الحال کرکٹ ایسوسی ایشنزکے کوچز سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 اور سینئر ٹیموں کیلئے ٹرائلز کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکے۔ان آسامیوں پردرخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل  مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواست بنام سینئر جنرل منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن پاکستان کرکٹ بورڈ مقررہ تاریخ کی شام 5 بجے تک قذافی اسٹیڈیم لاہور بھجوا سکتے ہیں۔ درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ سائز میں اپنی ایک تصویربھی جمع کروانا لازمی ہوگا۔