نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے، بابر اعظم کا بیان

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس12 میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔ہم نے بہت سے چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔

 بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، نیوزی لینڈ سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ورلڈ کپ کے لیےاچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں، اس سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے۔آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہوجائیں گے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ سٹرونگ ہونے جارہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی کو کھلائیں گے ، ہماری بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک جائے گی، ینگ کھلاڑی کے آنے کی ہم سینیئر کو بہت خوشی ہوتی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیں سیریز میں مختلف پوائنٹس پر چیلنج کرے گی جو پاکستان ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔ میں ٹیم میں یوتھ اور تجربے کے امتزاج کو دیکھتے ہوئے کپتان کی حیثیت سے بہت پرجوش ہوں۔نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ مجھے اس دورے پر ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔ ہمارے سکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی کافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور وہ اس فارمیٹ کے علم سے بہت اچھی طرح لیس ہیں۔ پاکستان ہوم گراؤنڈ میں مضبوط ٹیم ہے اور ہم انہیں اسی کے میدان میں چیلنج دینا چاہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹاس مقامی وقت کے مطابق شام7 بجے ہوگا اور پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہوگی۔

مزید :

کھیل -