بلوچستان میں منفی درجہ حرارت، گیس پائپ لائن منجمد، سپلائی متاثر

بلوچستان میں منفی درجہ حرارت، گیس پائپ لائن منجمد، سپلائی متاثر
بلوچستان میں منفی درجہ حرارت، گیس پائپ لائن منجمد، سپلائی متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں شدید سردی اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ہونے کی وجہ سے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن منجمد ہو گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس نے بتایا کہ ریگولیٹرز آئسنگ کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، کوئٹہ، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں گیس پائپ لائن بہتر کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں، پائپ لائن سیٹ 130 کے بجائے 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔