وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈی 8 سمٹ میں شرکت کیلئے قاہرہ روانہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈی 8 سمٹ میں شرکت کیلئے قاہرہ روانہ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈی 8 سمٹ میں شرکت کیلئے قاہرہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈی 8 سمٹ میں شرکت کے لئے قاہرہ روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈویلپنگ 8 سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ڈویلپنگ 8 سمٹ 19 دسمبر سے قاہرہ میں شروع ہو رہی ہے، ڈی ایٹ سمٹ کی سائیڈ لائنز پر اسحاق ڈار کی قاہرہ میں دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، اسحاق ڈار باکو میں ایشیا میں اعتماد سازی اقدامات پر اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈی 8 میں بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکیہ شامل ہیں۔ اسے 1997 میں جنوب مشرقی ایشیا سے افریقا تک پھیلے ہوئے ممالک کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -