کیا ٹرمپ واقعی دماغی اور جسمانی لحاظ سے صحت مند ہیں؟

کیا ٹرمپ واقعی دماغی اور جسمانی لحاظ سے صحت مند ہیں؟
کیا ٹرمپ واقعی دماغی اور جسمانی لحاظ سے صحت مند ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دو خبریں ملاحظہ کریں۔ 

پہلی خبر: امریکی صدر کے ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جسمانی اور دماغی اعتبار سے مکمل صحت مند ہیں۔
دوسری خبر : امریکی صدر نے فلسطین میں فلاحی منصوبوں کے لیے اقوام متحدہ کے ذریعے دی جانے والی ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کی امداد روک دی ہے۔
اب ان دو خبروں کو ملا کر پڑھیں
دماغی اور جسمانی لحاظ سے مکمل طور پر صحت مند امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطین کی امداد روک دی ہے۔
ٹھیک؟ اب چند ایک مزید خبریں ملاحظہ کریں:
دماغی اور جسمانی لحاظ سے مکمل طور پر صحت مند امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سے لوگ کیوں آرہے ہیں۔
دماغی اور جسمانی لحاظ سے مکمل طور پر صحت مند امریکی صدر ٹرمپ نے ایم ایس این بی سی سے وابستہ صحافی میکا برینزسی کو 'پاگل میکا' قرار دیا۔انھوں نے اسے پلاسٹک سرجری کی وجہ سے بدصورت نظر آنے والی خاتون بھی کہا۔
دماغی اور جسمانی لحاظ سے مکمل طور پر صحت مند امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا جوہری بٹن بڑا اور طاقتور ہے اور کام بھی کرتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ دماغی اور جسمانی لحاظ سے مکمل طور پر صحت مند امریکی صدر ٹرمپ ایک اجلاس میں مجھے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹنّ روڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے ہیں۔
اب ان خبروں کے بعد آپ کیا کہتے ہیں؟
میرا خیال ہے کہ امریکی صدر کا نہیں بلکہ ان کے ڈاکٹر رونی جیکسن کا دماغی معائنہ ہونا چاہییے۔

۔

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں۔ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -