پاک سعودی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں: میاں جمیل ربانی

پاک سعودی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں: میاں جمیل ربانی
پاک سعودی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں: میاں جمیل ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگی اراکین کا کہنا تھا کہ بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت پاک سعودی تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں اور دونوں ممالک ملکر تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن ریاض ایسٹ کے صدر میاں جمیل ربانی کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں لیگی اراکین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں انتہائی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور وقاق سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں،

مقررین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں بہتر خارجہ پالیسیوں کی بدولت سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے جس سے پاکستان مخالف طاقتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے اور جس تیزی سے معیشت میں بہتری ہو رہی ہے اس سے جلد ہی پاکستان ترقی کی تمام منازل طے کر جائے گا۔

اجلاس سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ،میاں جمیل ربانی، مرزا منیر بیگ، ڈاکٹر کنول انیس، زاہدہ جہانزیب، ڈاکٹر طارق عزیز، الیاس رحیم، مخدوم امین تاجر، جی ایم اعوان ، احسن مسعود، ڈاکٹر محمود باجوہ، ملک حسنین اور دیگر  نے اظہار خیال کیا۔