پی پی 125 جھنگ، پی ٹی آئی کامیاب
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 125 جھنگ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی 125 کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ مکمل ہوچکا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار اعظم چیلہ 82 ہزار 382 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ن لیگ کے فیصل جبوانہ 52 ہزار 178 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری اور حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔