افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستانی پوسٹوں پر حملہ،4دہشت گرد مارے گئے

افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستانی پوسٹوں پر حملہ،4دہشت گرد مارے گئے
افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستانی پوسٹوں پر حملہ،4دہشت گرد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان علاقے سے تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کیا جسے ایف سی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا ہے جوابی کارروائی میں4دہشت گرد بھی مارے گئے۔

عمران خان کی بدنصیبی کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کی بنائی ہوئی سڑکوں پر گھومتے ہیں:مریم اورنگزیب
ایف سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان سے کئی حملہ آور دہشت گردوں نے کرم اور مہمند ایجنسی میں پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کیا ہے، پہلا حملہ کرم ایجنسی میں افغان بارڈر کے قریب موجود بز وپوسٹ پر کیا گیا جس کو ایف سی کے جوانوں نے پسپا کردیا ہے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے تھا جب کہ اس کاررووائی میں تحریک طالبان سیف اللہ گروپ کا کمانڈر بھی مارا گیا جبکہ دوسرا حملہ مہمند ایجنسی میں پاکستانی پوسٹ پر کیا گیا جسے جوانوں نے فوری کارروائی کے بعد پسپا کردیا ۔