موجودہ چور قیادت کیوجہ سے ملک غلامی کی طرف جا رہا ہے،اعظم سواتی 

  موجودہ چور قیادت کیوجہ سے ملک غلامی کی طرف جا رہا ہے،اعظم سواتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ موجودہ چور قیادت کی وجہ سے ملک غلامی کی طرف جا رہا ہے‘عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں‘ پوری قوم سابق وزیر اعظم کی ایک کال پر اپنی جان ان پر قربان کرنے کو تیار ہے‘ایک ملزمہ کو و یزا دینے کیلئے 4مرتبہ ہائیکورٹ کا بینچ توڑا جاتا ہے‘عدالتی نظام کی درستگی سے الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ریاستی اداروں کی درستگی وابسطہ ہے‘ملک کو سری لنکا نہ بنایا جائے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کی درستگی سے الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ریاستی اداروں کی درستگی وابسطہ ہے، اعظم سواتی نے کہا کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام ہماری شہ رگ ہے اسکی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوٹیروں اور چوروں کو اپنے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگانے سے آہنی ہاتھوں سے روکیں گے۔
اعظم سواتی

مزید :

علاقائی -