پیف پارٹنر سکولوں کی ماہانہ ادائیگی میں ایک سو روپے اضافہ

      پیف پارٹنر سکولوں کی ماہانہ ادائیگی میں ایک سو روپے اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیف پارٹنر سکولوں کی ماہانہ ادائیگی میں ایک سو روپے کا اضافہ کردیا گیا، سکولوں کو نئی ادائیگی یکم ستمبر دوہزار چوبیس سے نافذ العمل ہوگی۔ نرسری تا دوئم سکولز ماہانہ فیس کی ادائیگی سات سو پچاس روپے کردی گئی ہے۔ تیسری تا پنچم ماہانہ فیس کی ادائیگی آٹھ سو روپے، ششم تا ہشتم ماہانہ فیس کی ادائیگی نو سو روپے اور نہم و دہم آرٹس گیارہ سو اور سائنس کی تیرہ سو روپے ادائیگی کردی گئی۔اسی طرح گیارہویں و بارہویں آرٹس پندرہ سو اور سائنس مضامین کی اٹھارہ سو روپے ماہانہ ادائیگی کردی گئی۔ 

سکولوں کو نئی ادائیگی یکم ستمبر دوہزارچوبیس سے نافذالعمل ہوگی۔ نئی فیسوں کی ادائیگیاں اکتوبرکیمعاوضے کیساتھ ادا کی جائیں گی۔