سری لنکن بیٹنگ کو تباہ کرنے کے بعد محمد سراج کا بیان

سری لنکن بیٹنگ کو تباہ کرنے کے بعد محمد سراج کا بیان
سری لنکن بیٹنگ کو تباہ کرنے کے بعد محمد سراج کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی باولر محمد سراج نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف شاندار پرفارمنس ایک خواب کی طرح ہے۔ محمد سراج نے ایشیا کپ فائنل میں 21رنز دے کر سری لنکا کے چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے بھی ایک میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں لیکن پانچویں وکٹ نہیں مل پائی تھی اور تب میں نے یہ سمجھا تھا کہ آپ کو وہی ملتا ہے جو آپ کے نصیب میں ہوتا ہے ۔آج میچ میں منصوبہ بالکل سادہ تھا کہ اپنی لائن لینتھ پر باولنگ کرنی ہے اور پھر مجھے وکٹیں ملنا شروع ہو گئیں۔ 

محمد سراج نے کہا کہ جب بھی میں وائٹ بال کرکٹ کھیلتا ہوں تو پہلے اوورز میں گیند سوئنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن یہاں پہلے میچوں میں گیند سوئنگ نہیں ہوئی اور آج گیند سوئنگ ہوئی.بھارتی باولر نے بتا یا کہ میں نے زیادہ سے زیادہ بلے باز وں گیندیں کھلانے کی کوشش کی ، آج میں نے آوٹ سوئنگ کر کے وکٹیں حاصل کیں جس پر مجھے خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج گیند اتنا سوئنگ ہو رہا تھا کہ میں سری لنکن بلے بازوں کو آگے نکال کر وکٹیں حاصل کر رہا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کنڈیشنز نے میرا بہت ساتھ دیا۔



مزید :

Asia Cup News Updates -