پیغمبراسلام ﷺرہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، صدر آصف علی زرداری

پیغمبراسلام ﷺرہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، صدر آصف علی ...
 پیغمبراسلام ﷺرہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، صدر آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا جہاں ہر فرد عزت و وقار کے ساتھ رہ سکتا تھا۔
12 ربیع الاول کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق رسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، پیغمبراسلامﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبہ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
اپنے پیغام صدر زرداری نے کہا کہ پیغمبراسلام ﷺرہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اسو ہ حسنہؐ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔
صدرزرداری نے کہا کہ رسول اللہ ﷺکا فرمان ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے، نبی کریم ﷺ نے ہمیں یہ سکھایا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوم کی مدد کرنا ایمان کا حصہ ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے ہر انسان، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم سب کے ساتھ احترام اورعزت کا سلوک کیا، ہمیں بھی اسی جذبے کے تحت دنیا بھر میں بھائی چارے، عدل اور محبت کو فروغ دینا ہے۔

مزید :

قومی -