سروسز ہسپتال کی گائنی وارڈ سے نومولود بچی کو اغوا کرنے والے 5ملزمان گرفتار

سروسز ہسپتال کی گائنی وارڈ سے نومولود بچی کو اغوا کرنے والے 5ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) انویسٹی گیشن پولیس نے سروسز ہسپتال کی گائنی وارڈ سے نومولود بچی کواغوا کرنے والے5 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔سی سی پی اولاہور نے دن دیہاڑے نومولود بچی کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان احمد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے ڈی ایس پی AVLSاقبال ٹاؤن عثمان حیدر اورڈی ایس پی سلیم مختاربٹ پر مشتمل ٹیم شکیل دی۔ محمد عثمان حیدر ڈی ایس پی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب وروز انتھک محنت سے 5ملزمان کرن کاشف،شازیہ وزیر،ارم رشید،مزمل ضمیر اور شوکت علی کو گرفتار کر لیا۔سید عبدالرحیم شیرازی ایس پی سی آر او نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیاکہ ملزمہ مسماۃ کرن کاشف کی قریب دوسال قبل مسمی کاشف جاوید سے شادی ہو ئی تھی جس کے ہاں اولاد نہ ہوئی،مذکورہ نے اپنے خاوند سے جھوٹ بولا کہ وہ حاملہ ہے حالانکہ ایسا نہ تھا۔ مذکورہ نے اپنی ہمشیرہ مسماۃ شازیہ وزیر، رشتہ دار خاتون مسماۃ ارم رشید سے بچہ گود لینے کی مشاورت کی تو ارم رشید نے مزمل ضمیر سے بات کی۔ مزمل ضمیر نے حافظ موبائلوں والا نامی شخص اور محمدشوکت سے مل کربچی کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور موقعہ پاکر 8 دسمبرکو سروسز ہسپتال گائنی وارڈسے مسمی حسن ندیم کی نومولود بچی کو اغواکر لیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان احمدنے بچی کو اغوا کرنے والے ملزمان کوگرفتار کر نے پر ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعام اور CC-II سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیاہے۔

مزید :

علاقائی -