ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ : پاکستان نے 2 میڈلز جیت لیے، تاریخ رقم کردی
آستانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی سٹرینتھ لفٹر محمد عثمان نے گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ2024 قازقستان میں تاریخ رقم کردی، پاکستان نے 2میڈلز جیت لیے۔
گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ انکلائن بینچ پریس چیمپئن شپ ، یو ایس ٹی کامینو گورسک قازقستان میں ہوئی جس میں پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کے کپتان محمد عثمان نے 85 کلو کلاس سینئر کیٹیگری میں انکلائن بینچ پریس 132.5kg، بائسپس کرل 72.5kg، ہیک لفٹ kg225 وزن اٹھا کر بھارتی کھلاڑی کو ہرا دیا ، انہوں نے 1 گولڈ میڈل اور 1 سلور میڈل جیتا۔کپتان محمد عثمان نے وکٹری سٹینڈ پرکھڑے ہو کر اپنا میڈل فلسطین کے نام کیا اور پاکستان کا جھنڈا فلسطین کے پرچم کے ساتھ فخر سے بلند کیا.
انہوں نے پوری دنیا میں یہ پیغام جاری کیا کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین منظور شاہین، انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر اور پریذیڈنٹ عقیل جاوید بٹ، انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر وائس پریذیڈنٹ وقاص ظفر نے پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کی واپسی پر جوش وخروش کے ساتھ استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔