خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، شوہر ہی قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا

خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، شوہر ہی قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا
 خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، شوہر ہی قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر (ویب ڈیسک) خیبر میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم مقتولہ کا شوہر ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو  بنوں کے آبائی گاؤں ڈومیل سے گرفتار کیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق لنڈی کوتل میں گورنمنٹ گرلز  پرائمری اسکول میری خیل کی خاتون ٹیچر اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ سکول کے رہائشی ایریا میں ہی مقیم تھی۔گذشتہ رات سکول میں گھس کر خاتون کو  تیز دھار آلےسے قتل کردیا گیا تھا،واقعے کے بعد سے بچے اور شوہر غائب تھے۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -