وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور فیصل کریم کنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی اورسابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے دونوں رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا تبادلہ بھی کیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صادق سنجرانی میں مجموعی بالخصوص بلوچستان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے گورنر خیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی کو بھی ٹیلی فون کیا اور عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی۔اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔