گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی ، خوف وہراس
لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ پی آئی اے سوسائٹی میں دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں سرکاری میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی سے خوف وہراس پھیل گیا۔